Malik Naveed Crime investigator Reporter

Rukhsar Maqsood Chief Reporter Kaladab
Chief Reporter Kaladab Rukhsar Maqsood

Asad Mehmood
ABC KASHMIR NEWS Chief Reporter

Senior journalist
ABC KASHMIR NEWS Taiba Javad

بیٹ عدنان فاروق شہید کی کارروائی، ایک لاکھ پچاس ہزار روپے

بیٹ عدنان فاروق شہید کی کارروائی، ایک لاکھ پچاس ہزار روپے برآمدترجمان میرپور پولیس کے مطابق ایس ایس پی میرپور خرم اقبال کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری سخت احکامات کی روشنی میں صابر حسین شاہ، انچارج بیٹ عدنان فاروق شہید نے ہمراہ نفری کارروائی کرتے ہوئے نوسربازی میں ملوث گروہ کو گرفتار کیا تھا. گرفتار ملزمان قلب عباس ولد واجد حسین شاہ اور ثانیہ مرزا زوجہ قلب عباس نے نوسربازی کے ذریعے محمدی پلازہ میرپور سے 04 عدد قیمتی موبائل فون حاصل کیے اور موقع سے فرار ہو گئے تھے۔پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران ملزمان سے 1,50,000 روپے برآمد کیے، جو آج ایس ایس پی آفس میرپور میں سائل کو جناب ایس ایس پی میرپور خرم اقبال اور ایڈیشنل ایس پی میرپور راجہ ندیم عارف کی موجودگی میں حوالہ سائل کر دیے گئے۔میرپور پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

تھانہ پولیس سٹی کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی

تھانہ پولیس سٹی کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 340 گرام آئس برآمد، دو ملزمان گرفتارترجمان میرپور پولیس کے مطابق ایس ایس پی میرپور خرم اقبال کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف جاری سخت احکامات کی روشنی میں عامر فاروق ایس ایچ او تھانہ پولیس سٹی نے ہمراہ نفری پرانیاں ہٹیاں کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں ارباض ولد بابر احمد خان قوم کشمیری ساکن B/3، اسامہ بشارت ولد محمد بشارت قوم کشمیری ساکن B/3 شامل ہیں، جن کے قبضہ سے 340 گرام آئس برآمد کی گئی۔ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے بند حوالات تھانہ کیا گیا ہے جبکہ زیرِ استعمال گاڑی کار نمبر 887 کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے. اور مزید تفتیش جاری ہے.