ایران میں احتجاجی مظاہروں کی قیادت کرنے والے نوجوان کو پھانسی دیدی گئی
  • ایران کی عدالت نے جنوری میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کی قیادت کرنے والے نوجوان کو عرفان کیانی کو سزائے موت سنائی تھی۔
  • ایرانی عدلیہ کے سرکاری خبر رساں ادارے “میزان” کے مطابق عرفان کیانی کو شہر اصفہان میں پھانسی دی گئی جب ملک کی اعلیٰ عدالت نے اس کی سزا برقرار رکھی۔
  • عرفان کیانی پر سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے، آگ لگانے، سڑکیں بلاک کرنے اور مظاہروں کے دوران اسلحہ استعمال کرنے کے الزامات تھے۔
  • ایرانی حکام نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ کیانی اسرائیلی انٹیلی جنس کا ایجنٹ تھا تاہم اس الزام کے حق میں کوئی ٹھوس شواہد فراہم نہیں کیے گئے۔
  • واضح رہے کہ جنوری میں ہونے والے ان مظاہروں کو ایرانی سکیورٹی فورسز نے سختی سے کچل
  • دیا تھا، جس کے دوران ہزاروں افراد کے مارے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

یران میں حکومت مخالف مظاہرے کے دوران گرفتار ہونے والے ایک نوجوان کو پھانسی دے دی گئی ہے۔

ایرانی عدلیہ سے منسلک نیوز ایجنسی ’میزان‘ نے بتایا کہ فہیم، امیر حسین حاتمی، محمد امین گلاری اور شاہین واحدی کے ہمراہ شریک ملزم تھے جنپیں گزشتہ دنوں پھانسی دی گئی۔

علی فہیم پر الزام تھا کہ وہ جنوری میں ہونے والے مظاہروں کے دوران ملکی سلامتی کے خلاف کارروائیوں میں عملی طور پر ملوث تھے۔ فہیم پر یہ بھی الزام ہے کہ اُنھوں نے ایک فوجی عمارت میں داخل ہو کر اسلحہ اور بارود نکالنے اور عمارت کو آگ لگانے کی کوشش کی۔

’میزان‘ نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی سپریم کورٹ نے بھی علی فہیم کو سزائے موت دینے کی توثیق کی تھی۔

بی بی سی کے مطابق علی فہیم کے ایک قریبی ساتھی نے بتایا کہ واقعے سے متعلق رپورٹس اور ویڈیوز سے پتا چلتا ہے کہ ان افراد کا عمارت کو آگ لگانے یا اسے تباہ کرنے میں کوئی کردار نہیں تھا۔

اُن کے بقول یہ افراد اُس وقت عمارت میں داخل ہوئے جب اسے پہلے ہی آگ لگائی جا چکی تھی۔

عمار ڈار، ایس ایچ او پولیس اسٹیشن ڈڈیال

عمار ڈار، ایس ایچ او پولیس اسٹیشن ڈڈیال — عوامی خدمت کی ایک مثالڈڈیال (نمائندہ خصوصی) —پولیس اسٹیشن ڈڈیال کے ایس ایچ او عمار ڈار اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دیانتداری اور عوام دوست رویے کی وجہ سے علاقے میں نمایاں مقام حاصل کر چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے فرائض منصبی کو نہایت ذمہ داری کے ساتھ ادا کرتے ہوئے امن و امان کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔عمار ڈار کی قیادت میں پولیس ٹیم نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں کیں، جس کے نتیجے میں علاقے میں جرائم کی شرح میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او عمار ڈار ہر وقت شہریوں کی مدد کے لیے دستیاب رہتے ہیں اور ان کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔مقامی شہریوں نے ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے فرض شناس افسران محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں۔ عمار ڈار نہ صرف قانون کی عملداری کو یقینی بنا رہے ہیں بلکہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی اور احترام کا رویہ بھی ان کی شخصیت کا خاصہ ہے۔ذرائع کے مطابق، عمار ڈار مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے اور علاقے میں امن و سکون کو برقرار رکھنے کے لیے مزید اقدامات کریں گے۔

کلاڈب پولیس چوکی میں تعینات اے ایس آئی نعیم بٹ

*اے بی سی کشمیر نیوز* (کرائم رپورٹر سارہ چوہدری) کلاڈب پولیس چوکی میں تعینات *اے ایس آئی نعیم بٹ* ایک ایسا نام بن چکے ہیں جسے سن کر جرائم پیشہ عناصر کے حوصلے پست ہو جاتے ہیں۔ اپنی دیانتداری، جرات اور بے باکی کے باعث وہ علاقے میں امن و امان کی ایک مضبوط علامت سمجھے جاتے ہیں۔مقامی شہریوں کے مطابق، جہاں بھی *اے ایس آئی نعیم بٹ* تعینات ہوتے ہیں، وہاں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آتی ھے۔ ان کی موجودگی نہ صرف عوام کے لیے تحفظ کا احساس پیدا کرتی ھے بلکہ مجرموں کے لیے ایک واضح پیغام ہوتی ھے کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں۔ذرائع کے مطابق، انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران کئی اہم کارروائیاں انجام دیں، جن میں خطرناک ملزمان کی گرفتاری اور منظم جرائم کے خلاف مؤثر اقدامات شامل ہیں۔ ان کی حکمت عملی اور فوری فیصلہ سازی انہیں دیگر افسران سے منفرد بناتی ھے۔ *اہلِ علاقہ کلاڈب کا کہنا ھے کہ اے ایس آئی نعیم بٹ* نہ صرف ایک فرض شناس پولیس افسر ہیں بلکہ ایک مخلص انسان بھی ہیں جو عوام کے مسائل سن کر فوری حل فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کی سادہ طبیعت اور مضبوط کردار نے انہیں عوام میں بے حد مقبول بنا دیا ھے

پولیس نظام کو مضبوط بنانے میں ایس ایس پی میرپور آزاد کشمیر خرم اقبال کا اچھا کردار ھے

اے بی سی کشمیر نیوز
چند ماہ قبل ایک شہری نے شکایت درج کروائی کہ اس کا موبائل دوران سفر گر کر گم ہوگیا تھا۔ جس پر ٹیکنیکل برانچ میرپور نے موبائل ٹریس کرتے ہوئے برآمد کیا جا کر حوالہ اصل مالک کیا۔ پولیس نظام کو مضبوط بنانے میں ایس ایس پی میرپور آزاد کشمیر خرم اقبال کا اچھا کردار ھے

تھانہ پولیس سٹی کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی

تھانہ پولیس سٹی کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 340 گرام آئس برآمد، دو ملزمان گرفتارترجمان میرپور پولیس کے مطابق ایس ایس پی میرپور خرم اقبال کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف جاری سخت احکامات کی روشنی میں عامر فاروق ایس ایچ او تھانہ پولیس سٹی نے ہمراہ نفری پرانیاں ہٹیاں کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں ارباض ولد بابر احمد خان قوم کشمیری ساکن B/3، اسامہ بشارت ولد محمد بشارت قوم کشمیری ساکن B/3 شامل ہیں، جن کے قبضہ سے 340 گرام آئس برآمد کی گئی۔ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے بند حوالات تھانہ کیا گیا ہے جبکہ زیرِ استعمال گاڑی کار نمبر 887 کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے. اور مزید تفتیش جاری ہے.