پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دیانتداری اور عوام دوست رویے کی بدولت محکمہ پولیس

میرپور آزاد کشمیر کے انتہائی قابل، فرض شناس اور ایماندار پولیس آفیسر مجتبیٰ صلاح الدین آغا اپنی بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دیانتداری اور عوام دوست رویے کی بدولت محکمہ پولیس میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنی پولیس سروس کا آغاز بطور ASI 1993 میں کیا اور اپنی انتھک محنت، قابلیت اور شاندار کارکردگی کے باعث مختلف اہم عہدوں پر خدمات سرانجام دیں۔مجتبیٰ صلاح الدین آغا نے بطور SHO برنالہ اور SHO پنجراں اپنے فرائض انتہائی خوش اسلوبی سے انجام دیے جہاں انہوں نے جرائم کے خاتمے، عوام کے مسائل کے حل اور امن و امان کی بحالی کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔ بعد ازاں انہوں نے ASHO راولاکوٹ کے عہدے پر بھی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں اور عوامی حلقوں میں عزت و احترام حاصل کیا۔ان کی بہترین کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں اقوام متحدہ کے امن مشن میں بطور United Nations Peace Keeper خدمات انجام دینے کا اعزاز بھی حاصل ہوا، جہاں انہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان اور آزاد کشمیر پولیس کا نام روشن کیا۔ اسی طرح وہ نیویارک میں UN Security Officer کے طور پر بھی اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں، جو ان کی قابلیت اور بین الاقوامی اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔مجتبیٰ صلاح الدین آغا نے برطانیہ میں Midlands اور Yorkshire پولیس کے ساتھ خصوصی وزٹ اور تربیت بھی حاصل کی، جس سے ان کی پیشہ ورانہ مہارتوں میں مزید نکھار آیا۔ جدید پولیسنگ، تفتیشی امور اور عوامی تحفظ کے حوالے سے ان کی تربیت کو محکمہ پولیس میں انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔انہوں نے آئی جی پی آفس میں بطور Staff Officer بھی خدمات انجام دیں جہاں انتظامی معاملات میں ان کی صلاحیتوں کو بے حد سراہا گیا۔ بعد ازاں انہیں SP Anti Corruption میرپور تعینات کیا گیا، جہاں انہوں نے کرپشن کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے ذریعے اپنی ایمانداری اور جرات کا لوہا منوایا۔اس وقت مجتبیٰ صلاح الدین آغا بطور Additional SP میرپور اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں اور میرپور کے عوام ان کی بہترین کارکردگی، شائستہ رویے اور انصاف پسندانہ اقدامات کو بے حد سراہتے ہیں۔ عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ مجتبیٰ صلاح الدین آغا جیسے ایماندار اور فرض شناس افسر محکمہ پولیس کا قیمتی سرمایہ ہیں جن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *