کلاڈب پولیس چوکی میں تعینات اے ایس آئی نعیم بٹ
*اے بی سی کشمیر نیوز* (کرائم رپورٹر سارہ چوہدری) کلاڈب پولیس چوکی میں تعینات *اے ایس آئی نعیم بٹ* ایک ایسا نام بن چکے ہیں جسے سن کر جرائم پیشہ عناصر کے حوصلے پست ہو جاتے ہیں۔ اپنی دیانتداری، جرات اور بے باکی کے باعث وہ علاقے میں امن و امان کی ایک مضبوط علامت سمجھے جاتے ہیں۔مقامی شہریوں کے مطابق، جہاں بھی *اے ایس آئی نعیم بٹ* تعینات ہوتے ہیں، وہاں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آتی ھے۔ ان کی موجودگی نہ صرف عوام کے لیے تحفظ کا احساس پیدا کرتی ھے بلکہ مجرموں کے لیے ایک واضح پیغام ہوتی ھے کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں۔ذرائع کے مطابق، انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران کئی اہم کارروائیاں انجام دیں، جن میں خطرناک ملزمان کی گرفتاری اور منظم جرائم کے خلاف مؤثر اقدامات شامل ہیں۔ ان کی حکمت عملی اور فوری فیصلہ سازی انہیں دیگر افسران سے منفرد بناتی ھے۔ *اہلِ علاقہ کلاڈب کا کہنا ھے کہ اے ایس آئی نعیم بٹ* نہ صرف ایک فرض شناس پولیس افسر ہیں بلکہ ایک مخلص انسان بھی ہیں جو عوام کے مسائل سن کر فوری حل فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کی سادہ طبیعت اور مضبوط کردار نے انہیں عوام میں بے حد مقبول بنا دیا ھے

