بھارت میں یکم نومبر سے موبائل کال پر نام نظر آئے گا، پاکستان میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں”

یکم نومبر سے موبائل پر کال کرنے والے کا نام بھی نظر آئے گا ، حکومت کا بڑا فیصلہ ..

موبائل صارفین کے لیے ایک اور اہم اور بڑی خبر! محکمہ ٹیلی مواصلات (DoT) نے فیصلہ کیا ہے کہ یکم نومبر 2026ء سے ملک بھر میں کال کرنے والے کے نام کی شناخت (Caller ID) کی سہولت نافذ کی جا رہی ہے ..

اس نئی سہولت کے تحت اب موبائل فون پر آنے والی کال کے دوران صرف نمبر نہیں بلکہ کال کرنے والے شخص کا اصل نام بھی اسکرین پر دکھائی دے گا ..

اس اقدام کا مقصد نامعلوم نمبروں (Unknown Numbers) سے آنے والی کالوں کی شناخت کو آسان بنانا اور شہریوں کو غیر ضروری و فرضی کالوں سے محفوظ رکھنا ہے ..

تمام ٹیلی کام کمپنیوں کو جدید ٹیکنالوجی پر اس سہولت کی جانچ اور نفاذ مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ..

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *