Kotli’s Kashif Mahmood Earns Prestigious Honor Representing Pakistan
کوٹلی کے کاشف محمود کو پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل
کوٹلی، آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کی تحصیل کھوئی رٹہ سے تعلق رکھنے والے کاشف محمود نے پاکستان کی قومی Blind Baseball Team (VI) میں شامل ہو کر بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔
برطانوی شہری (British National) کاشف محمود کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے اور وہ WBSC Blind Baseball International Cup 2026 میں پاکستان کی قومی ٹیم کے ساتھ شرکت کریں گے۔
یہ بین الاقوامی مقابلہ اٹلی میں منعقد ہوگا، جہاں کاشف محمود پاکستان کی قومی Baseball Team (VI) کی نمائندگی کرتے ہوئے میدان میں اتریں گے۔
کاشف محمود کی پاکستان کی نمائندگی آزاد کشمیر اور خصوصاً کھوئی رٹہ کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔ ان کی یہ کامیابی نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھنے اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کی ایک مثال ہے۔
اے بی سی کشمیر نیوز
اے بی سی کشمیر نیوز
— سچ کی آواز، عوام کے ساتھ

