Breaking News
تھانہ پولیس منگلا کی کارروائیاں، منشیات اور شراب برآمدترجمان میرپور پولیس کے مطابق ایس ایس پی میرپور خرم اقبال کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری سخت احکامات کی روشنی میں سمیع اللہ ماجد، ایس ایچ او تھانہ پولیس منگلا نے ہمراہ نفری مختلف کاروائیاں عمل میں لائی ہیں

تھانہ پولیس منگلا کی کارروائیاں، منشیات اور شراب برآمدترجمان میرپور پولیس کے مطابق ایس ایس پی میرپور خرم اقبال کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری سخت احکامات کی روشنی میں سمیع اللہ ماجد، ایس ایچ او تھانہ پولیس منگلا نے ہمراہ نفری مختلف کاروائیاں عمل میں لائی ہیں۔پہلی کارروائی کے دوران پولیس نے ملزم حامد ولد کرامت اللہ قوم سلہریا ساکن خلیل پور سیالکوٹ حال B/5 میرپور کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 145 گرام ہیروئن اور 22 گرام آئس برآمد کر لی۔دوسری کارروائی میں ملزم طاہر عمران ولد عبدالعزیز ساکن چترپڑی محلہ نومال پولیس پارٹی کو دیکھ کر موٹر سائیکل اور 9 بوتل شراب چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ بعد ازاں ملزم کے گھر کی تلاشی لینے پر ایک عدد کینی جس میں 30 لیٹر الکوحل، 3 بڑی خالی بوتلیں، مختلف اقسام کے لیبل، سٹیکرز اور بوتلوں کے ڈھکن برآمد کیے گئے۔پولیس نے برآمد شدہ سامان قبضہ میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ ملزم طاہر عمران کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Abc Kashmir News
Abc Kashmir News

Abc Kashmir News Live Update,

46 posts
0 followers

Fediverse Followers

Progress
Designing

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *