Breaking News
سی ایم ایچ کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی

مظفرآباد سی ایم ایچ کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گئی، وجہ موبائل فون چارجنگ بتائی جارہی ہے

سی ایم ایچ مظفرآباد کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی اچانک آگ کی لپیٹ میں آ کر مکمل طور پر جل گئی۔
گاڑی ایک شہری کی ملکیت تھی جو پارکنگ میں کھڑی تھی اور اس میں موجود موبائل فون چارجنگ پر لگا ہوا تھا، جس کے باعث آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔
خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔