کلاڈب پولیس چوکی میں تعینات اے ایس آئی نعیم بٹ

*اے بی سی کشمیر نیوز* (کرائم رپورٹر سارہ چوہدری) کلاڈب پولیس چوکی میں تعینات *اے ایس آئی نعیم بٹ* ایک ایسا نام بن چکے ہیں جسے سن کر جرائم پیشہ عناصر کے حوصلے پست ہو جاتے ہیں۔ اپنی دیانتداری، جرات اور بے باکی کے باعث وہ علاقے میں امن و امان کی ایک مضبوط علامت سمجھے جاتے ہیں۔مقامی شہریوں کے مطابق، جہاں بھی *اے ایس آئی نعیم بٹ* تعینات ہوتے ہیں، وہاں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آتی ھے۔ ان کی موجودگی نہ صرف عوام کے لیے تحفظ کا احساس پیدا کرتی ھے بلکہ مجرموں کے لیے ایک واضح پیغام ہوتی ھے کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں۔ذرائع کے مطابق، انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران کئی اہم کارروائیاں انجام دیں، جن میں خطرناک ملزمان کی گرفتاری اور منظم جرائم کے خلاف مؤثر اقدامات شامل ہیں۔ ان کی حکمت عملی اور فوری فیصلہ سازی انہیں دیگر افسران سے منفرد بناتی ھے۔ *اہلِ علاقہ کلاڈب کا کہنا ھے کہ اے ایس آئی نعیم بٹ* نہ صرف ایک فرض شناس پولیس افسر ہیں بلکہ ایک مخلص انسان بھی ہیں جو عوام کے مسائل سن کر فوری حل فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کی سادہ طبیعت اور مضبوط کردار نے انہیں عوام میں بے حد مقبول بنا دیا ھے

ایرانی عدالت نے مزید 2 سیاسی قیدیوں کو سزائے موت سنائی تھی جس پر عمل درآمد ہو گیا ہے

ایرانی عدالت نے مزید 2 سیاسی قیدیوں کو سزائے موت سنائی تھی جس پر عمل درآمد ہو گیا ہے۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق 2 سیاسی قیدیوں ابوالحسن منتظر اور وحید بنی‌ عامریان کو (آج) ہفتے کے روز سزائے موت دے دی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے ان کی سزاؤں کو برقرار رکھا تھا۔رپورٹس کے مطابق دونوں افراد کو دسمبر 2024ء میں مزید 4 ملزمان کے ساتھ سزائے موت سنائی گئی تھی۔ ان دونوں افراد پر مسلح بغاوت سمیت متعدد الزامات عائد کیے گئے تھے، جن کا تعلق جلا وطن اپوزیشن گروپ مجاہدینِ خلق آرگنائزیشن (ایم ای کے) سے بتایا گیا ہے

اسرائیل کی قید میں 11,000 فلسطینی ہیں، جن میں 2,500 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ 90 دنوں کے اندر ایک ایک کر کے سب کو پھانسی دے دی جائے گی

اے بی سی کشمیر نیوز

اسرائیل کی قید میں 11,000 فلسطینی ہیں، جن میں 2,500 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ 90 دنوں کے اندر ایک ایک کر کے سب کو پھانسی دے دی جائے گی۔

اگر یہ بات درست ہے تو یہ انسانیت کے خلاف نہایت سنگین جرم ہوگا—اور بین الاقوامی جنیوا معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی بھی۔ لیکن سوال وہی ہے: کیا بین الاقوامی قوانین سب پر یکساں طور پر نافذ ہوتے ہیں؟

11,000 افراد کو پھانسی دینا کسی بھی مہذب معاشرے کے لیے باعثِ شرم ہوگا—یہ تاریخ کے سیاہ ترین ادوار کی یاد تازہ کرنے والا ایک غیر انسانی قدم ہوگا۔

اب وقت آ گیا ہے کہ پوری دنیا متحد ہو کر آواز بلند کرے—کیونکہ خاموشی بھی ایک طرح کی شمولیت سمجھی جاتی ہے۔

تھانہ پولیس منگلا کی کارروائیاں، منشیات اور شراب برآمدترجمان میرپور پولیس کے مطابق ایس ایس پی میرپور خرم اقبال کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری سخت احکامات کی روشنی میں سمیع اللہ ماجد، ایس ایچ او تھانہ پولیس منگلا نے ہمراہ نفری مختلف کاروائیاں عمل میں لائی ہیں

تھانہ پولیس منگلا کی کارروائیاں، منشیات اور شراب برآمدترجمان میرپور پولیس کے مطابق ایس ایس پی میرپور خرم اقبال کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری سخت احکامات کی روشنی میں سمیع اللہ ماجد، ایس ایچ او تھانہ پولیس منگلا نے ہمراہ نفری مختلف کاروائیاں عمل میں لائی ہیں۔پہلی کارروائی کے دوران پولیس نے ملزم حامد ولد کرامت اللہ قوم سلہریا ساکن خلیل پور سیالکوٹ حال B/5 میرپور کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 145 گرام ہیروئن اور 22 گرام آئس برآمد کر لی۔دوسری کارروائی میں ملزم طاہر عمران ولد عبدالعزیز ساکن چترپڑی محلہ نومال پولیس پارٹی کو دیکھ کر موٹر سائیکل اور 9 بوتل شراب چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ بعد ازاں ملزم کے گھر کی تلاشی لینے پر ایک عدد کینی جس میں 30 لیٹر الکوحل، 3 بڑی خالی بوتلیں، مختلف اقسام کے لیبل، سٹیکرز اور بوتلوں کے ڈھکن برآمد کیے گئے۔پولیس نے برآمد شدہ سامان قبضہ میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ ملزم طاہر عمران کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Abc Kashmir News Live Update

54 posts
0 followers

Fediverse Followers

Designing
تھانہ پولیس سٹی کی کارروائی، مالِ مسروقہ مالیتی 4 لاکھ 85 ہزار روپے برآمد، ملزم گرفتارترجمان میرپور پولیس کے مطابق ایس ایس پی میرپور خرم اقبال کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری سخت کارروائیوں کے تسلسل میں عامر فاروق انسپکٹر

تھانہ پولیس سٹی کی کارروائی، مالِ مسروقہ مالیتی 4 لاکھ 85 ہزار روپے برآمد، ملزم گرفتارترجمان میرپور پولیس کے مطابق ایس ایس پی میرپور خرم اقبال کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری سخت کارروائیوں کے تسلسل میں عامر فاروق انسپکٹر / ایس ایچ او تھانہ پولیس سٹی نے ہمراہ نفری کارروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ میں ملوث ایک ملزم راکب ولد محمد اسلم قوم شیخ ساکن کوٹلہ عرب علی کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ سامان جس میں ڈرل مشین، گرائنڈر مشین، وائرنگ اور دیگر اشیاء کل مالیتی 4 لاکھ پچاسی ہزار، برآمد کر لیا گیا ہے. ملزم کو بند حوالات کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پولیس نظام کو مضبوط بنانے میں ایس ایس پی میرپور آزاد کشمیر خرم اقبال کا اچھا کردار ھے

اے بی سی کشمیر نیوز
چند ماہ قبل ایک شہری نے شکایت درج کروائی کہ اس کا موبائل دوران سفر گر کر گم ہوگیا تھا۔ جس پر ٹیکنیکل برانچ میرپور نے موبائل ٹریس کرتے ہوئے برآمد کیا جا کر حوالہ اصل مالک کیا۔ پولیس نظام کو مضبوط بنانے میں ایس ایس پی میرپور آزاد کشمیر خرم اقبال کا اچھا کردار ھے

ایران کے سرکاری میڈیا نے تصدیق کر دی ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای شہید ہو گئے ہیں

اہم ترین خبر:ایران کے سرکاری میڈیا نے تصدیق کر دی ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای شہید ہو گئے ہیں۔ ان کی شہادت امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ہوئی، اور ایرانی حکومت نے 40 روزہ سوگ اور 7 روزہ تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ �Pakistan Today +1🔹 تفصیلات:• خامنہ ای نے 1989 سے ایران کے سپریم لیڈر کی حیثیت سے کام کیا۔ �• حملوں میں ان کے خاندان کے کچھ افراد بھی شہید ہوئے۔ �• ایران نے دشمن کے خلاف بدلہ لینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ �Pakistan TodayPublic Newsہم نیوز📰 رپورٹس کے مطابق:بین الاقوامی ذرائع بھی خامنہ ای کی موت کی تصدیق کر رہے ہیں، جس نے مشرقِ وسطیٰ میں سیاسی صورتحال کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ �Reuters

کیپٹن عثمان پاک افغان بارڈر پر دشمن سے لڑتے ہوئے شہید

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
نیلم ویلی آذاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے عظیم سپوت کیپٹن عثمان پاک افغان بارڈر پر دشمن سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے ہیں۔
کیپٹن عثمان حافظ قرآن تھے۔۔
اللہ پاک شہید کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرماۓ ۔۔۔ آمین